وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن کا امتحانی مراکز کا دورہ

وائس چیئرمین لیاقت آباد  ٹاؤن کا امتحانی مراکز کا دورہ

کراچی (این این آئی)وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن اسحاق تیموری کا امتحانی مراکز کا دورہ، امتحانی مراکز پرطلبا و طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کیا۔

 اس موقع پروائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن اسحاق تیموری نے اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ذہین طلبا و طالبات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، طلبا و طالبات اپنے پیپرز کی تیاری محنت اور لگن سے کریں، انہوں کہا کہ طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے ، اساتذہ اپنی ذمہ داری بھر پور انداز میں پوری کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں