اسٹیل ٹاؤن میں گیس کنکشن بحال کئے جائیں ، منعم ظفر

اسٹیل ٹاؤن میں گیس کنکشن بحال کئے جائیں ، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے مطالبہ کیاہے کہ اسٹیل ملز انتظامیہ ٹاؤن شپ کے گیس کنکشن مستقل بنیادوں پربحال کرے ۔۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جزوی گیس بحالی کے باعث اسٹیل ٹاؤن شپ کے رہائشیوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ،حاضر سروس ملازمین کی تنخواہوں سے یوٹیلٹیز کی کٹوتی کے بعد گیس، بجلی سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ،گھریلو صارفین کو کمرشل بلز بھیجنا غیر قانونی اقدام ہے ، اسٹیل ملز انتظامیہ فوری طور پر گھروں میں گیس کے میٹرز انسٹال کرکے رہائشیوں کو ڈومیسٹک کنکشن فراہم کرے ، اسٹیل ملز انتظامیہ ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی، میڈیکل سہولیات بحال کرے ،پروفیشنل بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں پاسلو یونین کے جنرل سکریٹری علی حیدر گبول کی قیادت میں نمائندہ وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وفد نے عبوری امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کو اسٹیل ملز کی موجودہ صورتحال، ملازمین کو درپیش مسائل بالخصوص اسٹیل ملز انتظامیہ کی جانب ٹاؤن شپ کی گیس کنکشن سمیت ملازمین کو درپیش مسائل پر آگاہ کیا۔ امیر منعم نے کہا کہ ملازمین کے لئے وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں کے لئے رقم مختص کی جائے ۔ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی اور برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں