ماڈرن جی ٹی ایس کی تعمیر کاآئندہ ہفتے سے آغاز

ماڈرن جی ٹی ایس کی تعمیر کاآئندہ ہفتے سے آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہو اجس میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے طرزپر ماڈرن جی ٹی ایس کا قیام وقت کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صاف ماحول کی فراہمی ہماری ترجیح ہے لہذا اس مسئلے کا حل کچرے کوبروقت علاقوں سے اٹھانے کے ساتھ محفوظ مقام تک پہنچانا ہے ۔ ماڈرن جی ٹی ایس کی تعمیرسے شہریوں کوصحتمند ماحول میسر ہوگا جبکہ صفائی کے کام میں مزید بہتری اور تیزی آئے گی۔انہوں نے مزیدکہا کہ کراچی کی چار جی ٹی ایس، جی ٹی ایس شرافی، جی ٹی ایس امتیاز، جی ٹی ایس گٹر باغیچہ اور جی ٹی ایس ڈنگا مور کو ماڈرن جی ٹی ایس بنایاجائے گا ۔ دیگر تفصیلات میں ترکیہ کی کمپنی کے ٹیم لیڈ،سالڈ ویسٹ اسپشلسٹ، مارٹن جان ایج نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سوئپ پروجیکٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی معیار کے طرز پرماڈرن جی ٹی ایس کی تعمیر کے کام کے آغازکے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی، تعمیراتی کام کاآغاز اگلے ہفتے سے کیا جائے گا۔اس سلسلے میں انہوں نے گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کے آرکیٹکٹ ڈائزئن اور3D ڈیزائن کے ذریعے جی ٹی ایس کا آپریشنل ایریا، کچرے کی گاڑیوں کی آمدورفت کا راستہ، مٹیریل ریکوری فیسیلیٹی ایم آر ایف کی سہولت و دیگر سہولتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں