جامعہ اردو :طلباء کو پی ایچ ڈی ،ایم فل اور ایم ایس کی ڈگری تفویض

جامعہ اردو :طلباء کو پی ایچ ڈی ،ایم فل اور ایم ایس کی ڈگری تفویض

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کی نظامت اعلیٰ تعلیم و تحقیق کا 57 واں اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی زیر صدارت کراچی کیمپس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائم مقام رجسٹرار محمد صدیق بطور سیکریٹری جبکہ اراکین رئیس کلیہ سائنس ، رئیس کلیہ نظمیات کاروبار ، تجارت و معاشیات نے شرکت کی۔

 اجلاس میں کراچی کیمپس سے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے سعید اظفر ، شعبہ فارماسیوٹکس کے محمد عدنان فیصل ، شعبہ اسلامیات کے عبدالباری ، شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی معصومہ زہرا، شعبہ سندھی کے اعجاز حسین اور شعبہ معاشیات، اسلام آباد کیمپس کے محمود خان کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی جبکہ کراچی کیمپس کے شعبہ کیمیا کی عروج اسلم کو ایم ایس اور ایم فل کی ڈگری شعبہ کیمیا کے محمد شعیب ، سکینہ اشرف ، شعبہ طبیعیات کی سدرہ خان، شعبہ حیوانیات کی عروج فاطمہ، شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے محمد عمار اور محمد صدیق شعبہ خصوصی تعلیم کی گل زہرہ زیدی کو تفویض کی گئی ۔اسلام آباد کیمپس کے شعبہ اردو کی افشاں کرن ، سعدیہ نورین ، شعبہ اطلاقی طبعیات کی نبیلہ کریم ، شعبہ معاشیات کی صائمہ بشیر ، ضیاء الرحمن کو ایم فل کی ڈگری تفویض کی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں