سیلانی ماس انفارمیشن ٹیکنالوجی میں داخلوں کے لیے آن لائن ٹیسٹ

سیلانی ماس انفارمیشن ٹیکنالوجی میں داخلوں کے لیے آن لائن ٹیسٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تحت سیلانی ماس انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایس ایم آئی ٹی) پروگرام کے نئے کورسز میں داخلوں کے لیے آن لائن ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔۔

جس میں تقریبا ً 25 ہزار طلبہ نے شرکت کی۔ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو ویب اینڈ ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ، گرافکس ڈیزائننگ،پائیتھون پروگرامنگ اور فلوٹر ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ کورسز کرائے جائیں گے ۔نتائج کا اعلان جلد کیا جائے گا جس کے فوری بعد کلاسز کا آغاز ہوگا۔داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کو انفرادی سطح پر اطلاع کی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں