پنجاب حکومت کسانوں کیخلاف بربریت پر اتر آئی ،کاشف شیخ

پنجاب حکومت کسانوں کیخلاف بربریت پر اتر آئی ،کاشف شیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے قائم مقام امیر کاشف سعید شیخ نے کسان بورڈ پنجاب کے صدر میاں رشید منہالہ کی بلاجواز گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے۔۔

 کہ گندم کی خریداری کی بجائے پولیس گردی پنجاب حکومت کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے ، گندم خریدنے اور کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے کسانوں کی گرفتاریاں قابل تشویش ہیں، پنجاب حکومت کسانوں کیخلاف بربریت پر اتر آئی ہے ۔آج جماعت اسلامی کسانوں کے حقوق کے حوالے سے ملک گیر احتجاج کررہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں