سی این جی بسوں کو ڈیزل پر منتقل کرایا جارہا ،میئر

سی این جی بسوں کو ڈیزل پر منتقل کرایا جارہا ،میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی 60 بسوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ڈیزل پر منتقل کرکے سڑکوں پر لایا جائے گا۔۔

 یہ بسیں ہمارے پاس موجود تھیں، صرف نیتوں کا معاملہ تھا۔یہ بات انہوں نے پیر کوکے ایم سی کی بسوں کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو بتائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی این جی کے بحران کی وجہ سے ایک بس کو لاہور سے ٹیسٹ کیس کے طور پر ڈیزل پر منتقل کرایا ہے اور اب یہ بالکل نئی لگ رہی ہے ، فیول سسٹم کی تبدیلی کے بعد لاہور سے 1200 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے بس کو کراچی لایا گیا ہے بقیہ بسوں کو بھی ڈیزل پر منتقل کرایا جارہا ہے تاکہ انہیں سڑکوں پر لاکر شہریوں کو سہولت فراہم کی جاسکے ،بس کے کرائے اور روٹ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے جلد ہی اس بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا، ان بسوں کو سڑکوں پر لانے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا میکنزم بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو بہتر بنانے کا سلسلہ پہلے ہی جاری ہے اور بڑی تعداد میں ریڈ اور پنک بسیں شہر میں آچکی ہیں بلدیہ عظمیٰ کراچی نے دستیاب بسوں کو بھی کارآمد بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں