دنیا میں انسانی حقوق کی بنیاد رکھنے والا مذہب دین اسلام ہے ،ثروت اعجاز

دنیا میں انسانی حقوق کی بنیاد رکھنے والا مذہب دین اسلام ہے ،ثروت اعجاز

کراچی(آن لائن)صدر پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے مزدوروں کے عالم دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا میں انسانی حقوق کی بنیاد رکھنے والا مذہب دین اسلام ہے ۔

مزدور اس معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ہر سال سرکاری اور پرائیویٹ سطح پر تعطیل ہوتی ہے اور تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے، نعروں ،وعدوں اور دعوؤں میں دن گزر جاتا ہے اور جونہی سورج غروب ہوتا ہے ،رات کی سیاہی چھاتی ہے تو مزدور کا مقدرپھرانہی تاریکیوں میں گم ہوجاتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں