شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 3 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 3 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے پر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا 3 رکنی ڈکیت گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ گڈاپ سٹی کی پولیس پارٹی کو دوران گشت اطلاع ملی کہ تین ملزمان ایک شہری سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے ہیں۔

 پٹرولنگ پارٹی نے مسلح ملزمان کا پیچھا کیا اور انہیں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں گلاب، عبد النعیم اور علی شیر شامل ہیں۔ ملزمان سے موقع پ ر3 عدد پستول 30بور بمع راونڈ، پانچ عدد موبائل فون، شہری سے چھینا پرس، نقدی و ملزمان کی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف شہری زاہد حسین کی مدعیت میں مقدمات بر الزام نمبر270/24 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ و ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر مقدمہ الزام نمبر 271/24 تا 273/24 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ اسلحہ ایکٹ قائم کیے گیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں