پولٹری ، ریسرچ آفیسر کا امتحان پاس کرنے والے 45امیدواروں میں آفرلیٹر تقسیم

پولٹری ، ریسرچ آفیسر کا امتحان پاس کرنے والے 45امیدواروں میں آفرلیٹر تقسیم

کراچی(اے پی پی)وزیراعلی ٰسندھ کے مشیر برائے لائیو سٹاک فشریز اینڈ ہیومن سیٹلمنٹ سید نجمی عالم نے اپنے دفتر میں سندھ پبلک سروس کمیشن (پولٹری ونگ)کے پولٹری آفیسر اور ریسرچ آفیسر گریڈ 17کا امتحان پاس کرنے والے 45امیدواروں میں آفر لیٹر تقسیم کئے ۔

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سید نجمی عالم نے اپنے ہاتھوں سے آفر لیٹر دیتے ہوئے امیدواروں کو ہدایت کی کہ ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی ہے کہ آپ کو سندھ کے غریب عوام کی خدمت کرنی ہے ،اس لیے آپ کو اپنی خدمات غریب عوام کیلئے وقف کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان غریبوں کی خدمت کرنی ہے جن کے پاس دو بکریاں یا پھر دو مرغیاں ہیں اور انکے مویشی، جانوروں اور دیگر کی حفاظت کرنی ہے جن کا گزر و سفر ان پر منحصر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کام سے تبدیلی لائیں گے ،اس کیلئے ہمیں دن رات کام کرنا ہوگا اور یقینا خلوص نیت سے کام کرنے میں قدرت بھی ہمارا ساتھ دے گی۔اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ فشریز ڈاکٹر حفیظ احمد سیال، ڈائریکٹر پولٹری پروڈکشن سندھ ڈاکٹر کبیر احمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں