ٹینک سے خاتون کی لاش ملنے کا معمہ 22 روز بعد حل

 ٹینک سے خاتون کی لاش ملنے کا معمہ 22 روز بعد حل

؂کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گھر کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملنے کا معمہ 22 روز بعد حل ہوگیا، اندھے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملیرسٹی انویسٹی گیشن پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کامعمہ حل کرلیا۔۔

بھورانی ٹاؤن میں 17اپریل کو گھرکے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی تھی۔ایس ایس پی لبنیٰ ٹوانہ نے بتایا کہ اندھے قتل میں ملوث ملزم امین کوگرفتارکرلیا ہے ، دوران تفتیش ملزم نے خاتون کے قتل کا بھی اعتراف کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزم نے خاتون کوبلیک میل کرنے کیساتھ پیسوں کاتقاضہ بھی کیاتھا، شوہر کے مطابق مقتولہ نے رقم کے تقاضے سے متعلق اسے آگاہ کیاتھا۔ مقتولہ کے طبی معائنے میں زیادتی کے شواہدبھی ملے تھے،ملزم کو عدالت میں پیش کرکے مزیدریمانڈحاصل کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں