نیو اور نارتھ کراچی میں انسدادتجاوزات آپریشن ، ٹیم کو مزاحمت کا سامنا

نیو اور نارتھ کراچی میں انسدادتجاوزات آپریشن ، ٹیم کو مزاحمت کا سامنا

کراچی(این این آئی) نیو اور نارتھ کراچی میں تجاوزات کے خلاف دو روزہ آپریشن کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر مئیر کراچی مرتضی وہاب کی خصوصی ہدایت ۔۔

پر سینئر ڈائریکٹر لینڈ عمران احمد راجپوت کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر نیوکراچی ارسلان طارق ،ڈائریکٹر لینڈ سینٹرل کامران علوی ، ڈپٹی ڈائریکٹرز اینٹی انکروچمنٹ یونس خان ،محبوب شاہ نے علاقہ پولیس کے ہمراہ نیوکراچی سندھی ہوٹل سے خیام اسٹا پ تک اور نارتھ کراچی باڑہ مارکیٹ سے W.9اسٹاپ تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ۔بعض مقامات پر اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کو تجاوزات قائم کرنے والے افراد کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم پولیس نے مشتعل افراد کو قابو کرلیا۔ انسداد تجاوزات ٹیم نے مرغی کے پنجرے ،ٹھیلے ،پتھارے ،ہوٹلوں کی ٹیبل وکرسی،کاؤنٹر ، پنکچر کے ٹھیے ،برگر کے ٹھیلے ضبط کرکے کے ایم سی اسٹور میں جمع کروادیئے اور کچی و پکی تجاوزات مسمار کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں