ایچ ای سی سندھ کے تحت کیریئر جاب فیئر آج ہوگی

ایچ ای سی سندھ کے تحت کیریئر جاب فیئر آج ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے تحت کیریئر جاب فیئر کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔۔

جو جمعرات (آج)کو ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگی۔چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جاب فیئرمیں میڈیا گروپ کے علاوہ آٹو موبائل انڈسٹری، فارما انڈسٹری ،بینکنگ سیکٹر اور فوڈ انڈسٹری سمیت دیگر صنعتوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں شریک ہورہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت صوبائی جامعات کو 35 ارب سالانہ گرانٹ دے رہی ہے جس میں 8 ارب روپے ترقیاتی گرانٹ کے بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری سندھ ایچ ای سی معین صدیقی اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نعمان احسن بھی موجود تھے ۔ڈائریکٹر جنرل سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر نعمان احسن نے بتایا کہ جاب فیئر کا مقصد صنعتوں اور کاروباری اداروں سے اکیڈیمیا کے تعلق کو استوار کرنا ہے تاکہ جامعات سے فارغ التحصیل طلبہ روزگار کے مواقع ایک چھت کے نیچے حاصل کرسکیں۔ اس میں 109 کمپنیاں شریک ہورہی۔ اس بار ایسے اداروں یا کمپنیوں کو مدعو نہیں کیا گیا جو صرف فیئر میں آکر اپنی مارکیٹنگ کرتی ہیں ۔جاب فیئر میں 1565 جابز (ملازمتیں) آفر ہوں گی، جس کے لیے سرکاری و نجی جامعات کے 9 ہزار سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کرائی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں