چیف سیکریٹری کا امتحانی مراکز کادورہ،ناقص انتظامات پربرہم

چیف سیکریٹری کا امتحانی مراکز کادورہ،ناقص انتظامات پربرہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جہانگیر روڈ نمبر 3 میں انتظامات نہ ہونے اور پرچہ وقت پر شروع نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری جامعات و بورڈز اور چیئرمین میٹرک بورڈ اور کنٹرولر کو طلب کرلیا۔ اس دوران چیف سیکریٹری سندھ نے پرنسپل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی مراکز میں صفائی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے محمود آباد کے امتحانی مرکز پر بدانتظامی کا نوٹس لیا، دفعہ 144 ہونے کے باوجود امتحانی مرکز میں غیر متعلقہ افراد کی موجودگی پر چیف سیکریٹری سندھ نے برہمی کا اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں