سکھر :نجی سپر مارکیٹ کے ملازم سے 4 لاکھ روپے چھن گئے

سکھر :نجی سپر مارکیٹ کے ملازم سے 4 لاکھ روپے چھن گئے

سکھر (بیورو رپورٹ) تھانہ سی سیکشن کی حدود میں مسلح ڈاکو نجی سپر مارکیٹ کے ملازم سے 4 لاکھ روپے سے زائد رقم چھین کر فرار ہوگئے ، جبکہ گھات لگائے ڈکیتوں نے نجی کمپنی کے رائیڈر کو لوٹ لیا۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ سی سیکشن سکھر میں شاہ فیصل خان ولد شاہ جہان خان نے اطلاع دی ہے کہ میں مینارہ روڈ سکھر پر ایک نجی سپر مارکیٹ کا ملازم ہوں ، سپر مارکیٹ کی چار لاکھ روپے سے زائد بینک میں جمع کرانے اپنی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ جم خانہ کے قریب مینارہ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے مجھ سے ساڑھے چار لاکھ روپے نقد رقم چھین لئے اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے ڈکیتوں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ دوسری جانب تھانہ بی سیکشن سکھر میں عدنان امیر جسکانی سکنہ روہڑی نے اطلاع دی ہے کہ میں رائیڈر کوریئر کمپنی کا ملازم ہوں، کچھ دیر پہلے ٹکر محلہ سکھر پر سعد مغل کا پارسل دینے جا رہا تھاکہ ٹکر محلہ سکھر کی سیڑھیوں سے دو نامعلوم موٹر سائیکل مسلح ملزمان نے مجھ سے اسلحے کے زور پر تقریباً ایک لاکھ روپے نقد رقم اور ایک موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں