کلری میں گٹکافیکٹری پکڑی گئی،چار ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلری میں رہائشی مکان کی آڑ میں گٹکے کی فیکٹری پکڑی گئی،چار ملزمان گرفتارکرکے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
بھاری مقدار میں تیار گٹکا برآمد کیاگیا۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق کلری پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رہائشی مکان کی آڑ میں بنی فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا برآمد کرلیا جب کہ چھاپے کے دوران چار ملزمان کو بھی گرفتار کیاگیا۔ 226کلو گٹکا تحویل میں لے کر پولیس نے عادل، یاسین، ساجد اور شعیب کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔