سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی لگا دینی چاہیے ، صلاح الدین

سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی لگا دینی چاہیے ، صلاح الدین

کراچی (این این آئی) پاکستان میں تمباکو نوشی بڑھنے کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔کم عمرلڑکوں میں سگریٹ نوشی کا رجحان تشویشناک حد تک بڑھ رہا ہے ، سگریٹ نوشی کی وجہ سے دماغ کے شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے ،سگریٹ ،گٹکا ،نسوار ،پان سب صحت کیلئے مضر ہیں۔

ان کے استعمال سے خطرناک امراض جنم لے سکتے ہیں۔نسل نو کو بچانا ہے تو سگریٹ کی تیاری اور فروخت پر پابندی لگانی ہوگی ۔ ان خیالا ت کا اظہار کراچی اربن نفسیاتی اسپتال اورکراچی اربن منشیات اسپتال کے ڈائریکٹر سید صلاح الدین اخترنے جمعرات کی شام کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ماہر نفسیات ڈاکٹر شہر یار و دیگر موجود تھے ۔سید صلاح الدین اختر نے کہا کے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق عمر کے لحاظ سے زیادہ تر لوگ 15سال کی عمر سے قبل سگریٹ نوشی شروع کر دیتے ہیں۔ہر 6میں سے ایک طالب علم تمباکو نوشی یا سگریٹ نوشی کرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں