پنگریو:ایک کروڑ مالیت کے جعلی سگریٹ برآمد
پنگریو(نماندہ دنیا)ماتلی پولیس نے ٹرک سے ایک کروڑ روپے مالیت کے جعلی کمپنی کے سگریٹ برآمد کرلیے ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ماتلی انسپکٹر غلام مصطفیٰ عاقلانی نے اہلکاروں کے ہمراہ پولیس چیک پوسٹ شہید کانسٹیبل ملوک چھلگری پر چیکنگ کے دوران ٹرک سے ایک کروڑ مالیت کے جعلی کمپنی کے سگریٹ برآمد کرلیے ۔پولیس نے کارروائی کے دوران ٹرک میں سوار نامی محمد سلیم آرائیں سکنہ ملتان کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک نامعلوم ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ ماتلی پر مقدمہ درج کرلیا۔