چھالیہ سمیت گٹکے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کیماڑی پولیس کی اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں،بین الاقوامی سگریٹ اور چھالیہ سمیت گٹکے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، پولیس نے چار ملزمان کوگرفتار کرلیا۔
بھاری مقدار میں چھالیہ تحویل میں لی گئی۔ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن ریٹائرڈ فیضان علی کے مطابق شہر کے داخلی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی جارہی ہے جبکہ داخل ہونے والی تمام مسافر بسوں اور گاڑیوں کی تلاشی کا عمل جاری ہے ۔ تین مختلف کارروائیوں کے دوران نان کسٹم پیڈ سگریٹ، شیشہ فلیور، گٹکا اور چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایاگیا۔