مکان میں قائم گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ

 مکان میں قائم گٹکا ماوا  کے کارخانے پر چھاپہ

کراچی(این این آئی)ویسٹ پولیس نے مکان میں قائم گٹکا ماوا کے کارخانے پر کامیاب چھاپہ مارکر ملزم کو گرفتار کرکے تیار گٹگاماوا،چھالیہ اور دیگرسامان برآمد کرلیاہے ۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق چوکی محمد پور (پیرآباد)نے اندرون مکان قائم گٹکا ماوا کے کارخانے پر کامیاب چھاپہ مارکر ملزم کوگرفتار کرلیا۔ملزم نیومیاں والی کالونی میں اندرون مکان گٹکا ماوا تیار کرکے سپلائی/ فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسماعیل خان ولد اطلس خان کو گرفتار کیا۔کارخانے سے 100 پڑیاں تیارگٹکا ماوا، 20 کلو چھالیہ، تمباکو، جیلانی پاؤڈر، کیمیکل، ٹب اور پیکنگ کا سامان برآمد کرلیا گیا۔گرفتار ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں