رشوت کی رقم کی واپسی کیلئے دائر درخواست خارج

رشوت کی رقم کی واپسی کیلئے دائر درخواست خارج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ویسٹ عبیداحمد خان نے رشوت کے پیسے واپس لینے کیلئے دائر درخواست خارج کردی۔استغاثہ نے موقف اختیارکیا کہ پولیس کانسٹیبل نے 16 لاکھ روپے رشوت دینے والے شہری عجب خان کیخلاف مقدمہ درج کروایاہے جبکہ ملزم کے دیے جانے والے رشوت کے پیسے بھی ضبط کرلیے گئے ہیں۔

موچکو پولیس نے دوران پیٹرولنگ سیمنٹ بلاک لے جانے والے ٹرک کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران سیمنٹ بیگز سے بڑی مقدار میں چھالیہ برآمد ہوئی تھی۔ ٹرک مالک عجب خان نے رشوت دینے کی کوشش کی جس پر کانسٹیبل ایاز اعلی نے مقدمہ درج کروا دیااور رشوت کے طور پر دیے گئے 16لاکھ روپے بھی ضبط کرلیے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کردی اور ریمارکس دیے کہ چھوٹے رینک کے پولیس اہلکار کا یہ کارنامہ قابلِ داد ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں