پنجاب یونیورسٹی میں جھگڑے بارے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

پنجاب یونیورسٹی میں جھگڑے بارے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی نے سکیورٹی گارڈز پر طلبا کے تشدد کے معاملے کی شفاف تحقیقات کے لئے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی۔

اس ضمن میں رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام کی طرف سے پنجاب یونیورسٹی تشدد تحقیقاتی کمیٹی کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تحقیقاتی کمیٹی میں چار سینئر ڈینز بھی شامل ہیں جوقانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد بھی لے سکے گی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کمیٹی کو تین روز میں واقعہ کے ذمہ دار عناصر کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈاکٹر محمد علی نے کمیٹی کو غیر جانبدارانہ اور شفاف انداز میں تحقیقات کویقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں بلا امتیاز سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیمپس میں پر امن ماحول کو خراب کرنے والے عناصرکسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں