گرینڈ ٹیچرز الائنس کا ایجوکیشن کمپلیکس میں احتجاجی مظاہرہ

گرینڈ ٹیچرز الائنس کا ایجوکیشن کمپلیکس میں احتجاجی مظاہرہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کی طرح لاہور میں بھی ایجوکیشن کمپلیکس ہال روڈ پر گرینڈ ٹیچرز الائنس کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں سینکڑوں مرد وخواتین اساتذہ نے شرکت کی۔۔۔

 اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے رانا لیاقت ، کاشف شہزاد چودھری ، منیر سندھو ، اسلم گھمن ، محمد ارشد ، مدثر حسین ، سعود جان نے کہا کہ پائیدار تعلیمی ترقی اساتذہ کے بغیر ممکن نہیں ،تعلیمی اصلاحات و پالیسیاں اساتذہ کی مشاورت سے مرتب کی جائیں، پرائمری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے پرائمری تعلیم کا بیڑہ غرق ہو جائے گا ،اساتذہ کے طے شدہ اور جائز حقوق کے تحفظ کے لیے پر امن جدوجہد کرنا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ،برطرفیاں ، معطلیاں ،شوکاز نوٹسز اور دھمکیاں ہماری پُرامن جدوجہد میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں ۔ حکومت وعدے کے مطابق لیو انکیشمنٹ بحال کرے ، ظالمانہ پنشن اصلاحات کو واپس لیا جائے ، نئے سکول ٹائمنگ پر نظر ثانی کی جائے ، سکولوں کی آؤٹ سورسنگ بند کی جائے ،ٹریننگ نیڈ اسیسمنٹ فوری روکی جائے ،اگر حکومت نے ہمارے طے شدہ اور جائز مطالبات تسلیم نہ کئے تو تعلیمی و ڈینگی بائیکاٹ جاری رہے گا اور نومبر کے وسط میں سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے دوبارہ احتجاج و دھرنا دینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں