وائس چانسلرز کی تعیناتیناں میرٹ پر ہوئیں:وزیر تعلیم

 وائس چانسلرز کی تعیناتیناں میرٹ پر ہوئیں:وزیر تعلیم

لاہور (سٹاف رپورٹر)دی یونیورسٹی آف لاہور میں فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس آن ایڈ وانسز آن الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔۔۔

 جس میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔انٹرنیشنل کانفرنس میں چیئر مین بورڈ آف گورنرز دی یونیورسٹی آف لاہور اویس رئوف ،ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف ، پرنسپل یو سی ایم ڈاکٹر مہوش عروج ،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز عمارہ اویس ،ڈین فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر اشفاق ، ہیڈ آف ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر زریں فاطمہ ،ڈاکٹر انیس احمد، ڈاکٹر سینڈرا بلاک صدرورلڈ کونسل آ اپٹومیٹری یونائیٹڈ سٹیٹ آف امریکہ،ڈاکٹر محمد علی محسنی ،ڈاکٹر فیصل اسماعیل سمیت ایران اور ترکیہ کے وفود نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطا ب کر تے ہوئے صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن و ہائر ایجوکیشن رانا سکند ر حیات نے کہا کہ ہم نے پہلی بار پنجاب کے 36اضلاع میں میرٹ پر سی ای اوز لگائے ہیں جبکہ یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی بھی میرٹ پر کی گئی ہے ۔کانفرنس کے پہلے روز کے اختتام پرچیئر مین اویس رئوف نے مہمان خصوصی وزیر تعلیم رانا سکند ر حیات کو سوینئر پیش کیا جبکہ ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے بیرون ممالک سے آئے مہمانوں کو شیلڈز پیش کیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں