آلائشیں دفن کرنے کیلئے خندقوں کی کھدائی کا کام مکمل

آلائشیں دفن کرنے کیلئے خندقوں کی کھدائی کا کام مکمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پرکلیکشن پوائنٹس پر انتظامات کے سلسلے میں اسکاؤٹس ودیگر عملہ جو کلیکشن پوائنٹس پر تعینات کئے جائیں گے ۔۔۔

ڈائریکٹر ایم اینڈ ای صابر شاہ نے ٹریننگ دی۔ تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر99 کلیکشن پوائنٹس پرایپ کے ذریعے گاڑیوں کے بارکوڈاسکینگ کرکے گاڑیوں کی ویری فکیشن کی جائے گی جس سے گاڑیوں کی آمدورفت کو بہتراور شفاف انداز سے مانیٹر کیا جا سکے گا۔یہ ایپ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے لنک ہوگی جہاں یہ معلوم ہوسکے گا کہ گاڑی کس کلیکشن پوائنٹس سے آرہی ہے ۔ تمام گاڑیوں میں جی پی ایس کوآرڈینیٹس بارکوڈ بنادئیے گئے ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، سید امتیاز علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں متعلقہ افسران نے عیدلاضحی انتظامات کے سلسلے میں مکمل بریفنگ دی ۔ آلائشوں کو مدفون کرنے کے لئے خندقوں کی کھدائی کا کام مکمل ہوگیا ہے ۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے افسران سے کہا کہ عوام کو کہیں بھی شکایات کا موقع نہ ملے تمام افسران و عملہ اپنی بھرپورذمہ داری نبھائیں، انہوں نے آلائشوں کی گاڑیاں ترپال سے ڈھکنے اور اوورلوڈ نہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کنٹریکٹرز کو کلیکشن پوائنٹس اور آلائشوں کو مدفون کرنے کے مقامات پر لائٹس، پانی ودیگر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ دیگر ایجنسیز کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن کی فراہمی ترجیح ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں