مویشی منڈی میں عوام کا جم غفیر،ہزاروں خریدار پہنچ گئے

مویشی منڈی میں عوام کا جم غفیر،ہزاروں خریدار پہنچ گئے

کراچی(آن لائن)مویشی منڈی ناردرن بائی پاس پر عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔ہزاروں کی تعداد میں لوگ قربانی کا جانور خریدنے مویشی منڈی پہنچ گئے ۔

مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد کم اور خریداروں کی زیادہ ہے ۔بیشتر بیو پاری اپنا مال فروخت کر کے گھروں کو روانہ ہو گئے ۔مویشی منڈی ناردرن بائی پاس پر گزشتہ شام سے ہی قربانی کے جانوروں کی تعداد کم ہو گئی تھی اور یوں لگتا تھا کے کراچی کے شہریوں نے مایوسی کے سبب بھاؤ تاؤ میں بھی زیادہ تکرار نہیں کی قربانی کے جانور مناسب قیمت پر خریدے اور گھر لے گئے ۔مویشی منڈی ناردرن بائی پاس پر اس وقت بھی اچھے اور نسلی جانور فروخت کے لیئے موجود ہیں تاہم تعداد کم ہو چکی ہے جبکہ بیشتر بیو پاری اپنا مویشی فروخت کر کے اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں۔ایک بیو پاری جو خیر پور میر سے آیا تھا اس نے جاتے ہوئے بتایا کہ مویشی منڈی ناردرن بائی پاس کے تمام انتظامات موثر تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں