انشورنس سیکٹر کو مزیدبہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں ،وفاقی محتسب

 انشورنس سیکٹر کو مزیدبہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں ،وفاقی محتسب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفافی محتسب انشورنس سید ممتا زعلی شاہ نے کہا کہ وفاقی محتسب انشورنس کا ادارہ عام آدمی کو انشورنس کے حوالے سے سہولت فراہم کرتا ہے ۔۔۔

 انشورنس کمپنی یا ادارہ کلیم کی ادائیگی نہیں کررہا وہ ہمیں آکر درخواست دے سکتے ہیں ا س میں وکیل کی ضرورت نہیں ہے مسائل بتائیں،شکایت پر ادارہ متعلقہ افراد کو بلاتا ہے بات کی جاتی ہے اور مسئلہ حل کرایا جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزار قائد پر حاضری اور سلامی دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی محتسب انشورنس نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں انشورنس سیکٹر کو مزیدبہتر کیاجائے کیونکہ کاروبار میں انشورنس کا اہم کردار ہوتاہے ،زیادہ تر کاروبار انشورنس کی بنیاد پر ہی چلتے ہیں،انہوں نے کہاکہ اسلامک بینکنگ کے ساتھ اسلامک انشورنس بھی ہورہی ہے کوشش کررہے ہیں اسلامک انشورنس بھی بہتر ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں