ہاکس بے پر4نوجوان ڈوب گئے ،تین کو بچالیا گیا

ہاکس بے پر4نوجوان ڈوب گئے ،تین کو بچالیا گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کمشنرکراچی کی جانب سے عائد پابندی کے باوجود شہریوں کی جانب سے سمندرمیں نہانے کاسلسلہ جاری ہے ۔عیدالاضحیٰ کے تیسرے روزہاکس بے پرسمندرمیں نہاتے ہوئے چار نوجوان ڈوب گئے ۔۔

جن میں سے تین نوجوانوں کو بچالیا گیا جبکہ ایک نوجوان ڈوب کر لاپتہ ہو گیا جس کی تلاش کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کے رضا کاراورلائف گارڈز کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سمندر میں نہاتے ہوئے 4 افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے 3 کو بروقت ریسکیو کرلیا گیا۔ایس ایچ اوماڑی پورکامران حیدرنے نجی ٹی وی کو بتایا کہ سمندرمیں نہاتے ہوئے ڈوب کرلاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت21 سالہ شہیرولد آفتاب راجپوت کے نام سے کی گئی جو شریف آباد تھانے کے علاقے لیاقت آباد اعظم اسکوائرکا رہائشی ہے اور دوستوں کے ہمراہ پکنک پرہاکس بے آیا تھا اورسمندرمیں نہاتے ہوئے اوراونچی لہروں کے باعث ڈوب کرلا پتہ ہو گیا۔علاوہ ازیں سمندرمیں نہانے پرعائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کی جانب ایکشن لیا جا رہا ہے ، ماڑی پور پولیس نے سمندرمیں نہانے والے 9 افراد کوگرفتارکرلیا ہے ۔ایس ایچ اونے بتایا کہ ماڑی پور پولیس نے سمندرمیں نہانے والے 9 افراد کوگرفتارکرلیا ہے جن کے خلاف دفعہ 188 کے تحت 6 مقدمات درج کرلیے گئے ۔حکومت سندھ کی جانب سے سمندر میں نہانے پردفعہ 144 نافذ ہے ۔ آج کل اونچی لہروں کے باعث ساحل خطرناک ہے ، شہریوں کو نقصان کا خدشہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں