فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری ،عید قیامت بن کر گزری، مولانا امین انصاری

فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری ،عید قیامت بن کر گزری، مولانا امین انصاری

کراچی (این این آئی) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری کی جانب سے علماء مشائخ کے اعزاز میں مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں منعقدہ عید ملن تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے رہنماؤں کا کہنا تھا۔

کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری عید قیامت بن کر گزری،عالم اسلام کے عظیم اجتماع حج پر بھی اسرائیلی جارحیت کو روکا نہ جاسکا، سعودی عرب نے اس عظیم موقع کو فلسطینیوں کے حق میں استعمال نہیں کیا اور نہ ہی عالمی دہشت گرد قابض ، غاصب ، ظالم اسرائیل پر کسی قسم کا موثر دباؤ ڈالا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں