سیف سٹی پروجیکٹ،1300کیمروں کیلئے مقامات کی نشاندہی

سیف سٹی پروجیکٹ،1300کیمروں کیلئے مقامات کی نشاندہی

کراچی (این این آئی)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت ایس فور اور سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت منتخب کردہ مقامات پر کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ہوا۔

اجلاس میں ڈی آئی جیز،ہیڈکوارٹرز سندھ،سی ٹی ڈی/ ڈی جی سیف سٹی،آئی ٹی،ایڈمن کراچی، ٹریننگ سندھ، اسٹیبلشمنٹ،آرآرایف، سی آئی اے ،ایس پی آر آرایف/ چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی پروجیکٹ،ایس ایس پی اے وی ایل سی،اے آئی جیز،آپریشنز سندھ،ایڈمن،آئی ٹی،پی ڈی آئی ٹی،ڈی ایس پی ٹریفک سیکیورٹی اور این آر ٹی سی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈی آئی جی آر آر ایف، ڈی جی سیف سٹی، پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی اور این آر ٹی سی کے نمائندگان نے اجلاس کو ایجنڈا پر بریفنگ دی۔ ڈی جی سیف سٹی نے بتایا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں نصب ہونیوالے 1300 کیمروں کے لیے مقامات کی نشاندہی کی جاچکی ہے ۔جلد ہی ان کیمروں کی تنصیب کا آغاز ہونے جارہا ہے ۔شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر آرآر ایف کے ساتھ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جارہا ہے ۔ پولیس اہلکاروں کی تربیت کے لیئے تربیتی نشستوں کا انعقاد بھی جاری ہے ۔ایس فور کو سیف سٹی پروجیکٹ کیساتھ منسلک کرنیکے لیئے مختلف تجاویز پر کام کیا جارہا ہے ۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ شعبہ ٹریفک محکمہ ایکسائز اور دیگر شعبوں کیساتھ ملکر ایک ٹیم تشکیل دے ۔اس ٹیم کو ای چالان کے حوالے سے ڈیٹا بنک کی تشکیل کی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں