گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ تمباکو ودیگرسامان ضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جیکسن پولیس نے بدنام زمانہ گٹکا ڈیلر احمد خان عرف محبوب کے کارخانے پر چھاپہ مارا۔ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق کارخانے سے بھاری مقدار میں گٹکا ماوا، چھالیہ، تباکو، مشینری و دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔
کارخانے سے 5 بالٹیوں اور تین ڈرم میں چھالیہ، 4 ٹب تیار گٹکا، 3 بورے اور دو کارٹن پتی، تباکو، چونا، مکسچر مشین، کانٹا و دیگر سامان بھی ضبط کرلیاگیا۔ فرار ملزمان احمد خان عرف محبوب اور رحیم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔