آٹھویں جماعت کی طالبہ اغوا،بازیابی کیلئے درخواست

 آٹھویں جماعت کی طالبہ اغوا،بازیابی کیلئے درخواست

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)لاڑکانہ شہر سے آٹھویں جماعت کی 14 سالہ طالبہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا، طالبہ دعا شمائلہ بروہی کے مبینہ اغوا کے الزام میں تھانہ رحمت پور میں 4ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

ملزمان میں شہدادکوٹ کے شعیب بروہی، لاڑکانہ کے محمد علی بروہی اور 2 نامعلوم ملزمان شامل ہیں جبکہ طالبہ کی بازیابی کے لیے والد ممتاز بروہی نے فورتھ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت میں درخواست بھی دائر کردی جس میں ایس ایس پی لاڑکانہ، تفتیشی افسر اور ایس ایچ او رحمت پور کو فریق بناکر عدالت سے طالبہ کی بازیابی کی استدعا کی گئی ہے ۔ والد ممتاز علی بروہی نے بتایا کہ 13 جون کو دعا شمائلہ بروہی پیپر دینے کے لیے گھر سے نکلی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں