موٹرسائیکل کے پہیے میں برقع پھنسنے سے لڑکی جاں بحق

موٹرسائیکل کے پہیے میں  برقع پھنسنے سے لڑکی جاں بحق

کراچی(این این آئی)گلشن نیپا فلائی اوور کے نیچے ٹریفک حادثے میں نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی ۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 24 سالہ ایلیا دختر ذوالفقار کے نام سے کی گئی جو کہ والد کے ہمراہ جا رہی تھی کہ اس کا برقع موٹر سائیکل کے پہیے میں پھنس گیا جس کی وجہ سے وہ سڑک پرگر گئی اس دوران عقب سے آنے والی نامعلوم گاڑی نے اسے روند دیا جس کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔دریں اثنا شارع پاکستان پر ٹریفک حادثے میں 25 سالہ عبدالباسط چل بسا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں