ڈاؤ یونیورسٹی میں بین الکلیاتی مقابلہ بیت بازی کا انعقاد

ڈاؤ یونیورسٹی میں بین الکلیاتی مقابلہ بیت بازی کا انعقاد

کراچی(پ ر)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں منعقد ہونے والا بین الکلیاتی مقابلہ بیت بازی ڈاؤ کالج آف بائیو ٹیکنالوجی کی ٹیم نے جیت لیا۔

ڈاؤڈیبٹنگ اینڈ لٹریری سوسائٹی کی جانب سے ’’سوزِ سخن 2.0‘‘ کے عنوان سے ڈاؤ میڈیکل کالج کے معین ہال میں مقابلہ بیت بازی کا انعقادکیا گیا،بین الکلیاتی مقابلہ بیت بازی کا انعقاد ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں مجلس تقریر و ادب کے زیرِ ا نتظام ہوا، جس میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی، رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق ، پرنسپل ڈی ایم سی ڈاکٹر صبا سہیل، ای این ٹی کی سربراہ پروفیسرزیبا احمد ، پروفیسر نسیم احمد سمیت طلبا اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جاوید صبا اور پروفیسر رخسانہ ناز نے مقابلہ بیت بازی کے منصفین کے فرائض سرانجام دیے ، شاعر و صحافی عثمان جامعی نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی اور پروفیسر طاہر حسین نے صدارت کی۔مہمانِ خصوصی عثمان جامعی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقابلہ بیت بازی کو خوش آئند قرار دیا اور مبارکباد پیش کی۔ بعدازاں وائس چانسلر پروفیسرمحمد سعید قریشی نے پروفیسر طاہر حسین، عثمان جامعی اور منصفین جاوید صبا اور پروفیسر رخسانہ ناز کو اعزازی شیلڈ سے نوازا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں