پارٹی قوت کیلئے اب پنجاب میں ڈیرے ڈالیں گے ،نثار کھوڑو

پارٹی قوت کیلئے اب پنجاب میں ڈیرے ڈالیں گے ،نثار کھوڑو

کراچی(آن لائن)پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وفاقی جماعت ہونے کے باوجود پیپلز پارٹی کو ملک بھر میں وہ اکثریت نہیں مل سکی ہے اس لئے اب پارٹی کی قوت بڑھانے کیلئے پنجاب میں ڈیرے ڈالیں گے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کوقومی ادارہ امراض اطفال (این آئی سی ایچ )میں پیپلز پیرا میڈیکل کی جانب سے بینظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی سمیت دیگر رہنما موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میںنشستیں نہیں مل سکیں اوراکثریت نہ ہونے کی وجہ سے بلاول بھٹو کو وزیراعظم نہیں بنا سکے ہیں۔اب پنجاب میں ڈیرے ڈال کر پارٹی کی قوت بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ انتخابات میں پنجاب سمیت ملک بھر میں کامیابی حاصل کرسکیں اور بلاول بھٹو کو وزیراعظم بناسکیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ملک بھر میں اکثریت حاصل کرکے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائینگے ۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو ز دیگر تمام سیاستدانوں سے عمر میں چھوٹے اور عقل فہم فراست میں سب سے زیادہ ہیں۔ بینظیر بھٹو میں شہید بھٹو کو تلاش کرتے تھے اب بلاول بھٹو میں بینظیر بھٹو تلاش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بینظیر بھٹو نے آمریت کے خلاف جدوجہد کی، ہم بینظیر بھٹو کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں