بی اے ایل ایل بی اے کے امتحانات کے نتائج کااعلان

 بی اے ایل ایل بی اے کے امتحانات کے نتائج کااعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال آخر اور ایل ایل بی سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے ۔

نتائج کے مطابق بی اے ایل ایل بی (آنرز)کے امتحانات میں ایس ایم گورنمنٹ لاء کالج کی حفصہ عیسیٰ بنت محمد عیسیٰ نے 2197 نمبرزکے ساتھ پہلی،ریحان احمد ولد عبدالحفیظ نے 2142 نمبرزکے ساتھ دوسری اور مُسفرہ علی بنت اشتیاق علی لنگن نے 2141 نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 74 طلبہ شریک ہوئے ،49 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 19 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 91.89 فیصدرہا۔ایل ایل بی سال آخر کے امتحانات میں 207 طلبہ شریک ہوئے ،33 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 107 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں