سکھر:پولیس کی زیادتیوں کے خلاف خواتین کا احتجاج

سکھر:پولیس کی زیادتیوں  کے خلاف خواتین کا احتجاج

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر کے علاقے سائٹ ایریا نیو لیبر کالونی کی رہائشی سید برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین مسمات نادیہ زاہد شاہ ، مسمات فوزیہ ، مریم اور دیگر نے سکھر پریس کلب کے سامنے تھانہ سائٹ ایریا پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا ۔۔

کہ گزشتہ روز پولیس نے ہمارے عزیز سید زاہد شاہ کو قبضہ مافیا کے کہنے پر تھانے بلا کر لاپتا کر دیا، جب ہم معلوم کرنے گئے تو پولیس نے ہمیں دھکے دیکر تھانے سے باہر نکال دیا ، رات دیر سے لیبر کالونی فلیٹ پر قبضہ مافیا کے افراد ہمارے گھروں پر آئے ، بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں