اسپیشل برانچ کے اہلکار کا گٹکا بنانے کا کارخانہ پکڑا گیا

اسپیشل برانچ کے اہلکار کا  گٹکا بنانے کا کارخانہ پکڑا گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسپیشل برانچ کے اہلکار کا گٹکا بنانے کا کارخانہ پکڑا گیا، پولیس نے اہلکارامجد سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قیوم آباد بی ایریا میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران اسپیشل برانچ کے اہلکار کا گٹکا بنانے کا کارخانہ پکڑلیا۔ پولیس نے اہلکارامجد سمیت 2 ملزمان گرفتار کیا جبکہ 4 ملزمان فرار ہوگئے ، فرار ہونے والے 3 ملزمان اہلکار امجد کے بھائی ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اہلکارگٹکاسپلائی کیلئے پٹرول کارڈبھی پولیس کااستعمال کرتاتھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں