یوم عمر فاروق ؓ عقیدت واحترام سے منائینگے ، شاداب رضا

یوم عمر فاروق ؓ عقیدت واحترام سے منائینگے ، شاداب رضا

کراچی (این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ یوم سیدنا عمر فاروق ؓعقیدت واحترام سے منائینگے ،پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں ریلیاں سمینار کنونشن کا انعقاد کیا جائیگا۔۔

حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یوم عمر فاروق پر عام تعطیل کا اعلان کرے ،سوچھی سمجھی سازش کے تحت پاکستان میں ایام محرم میں مخصوص مکتبہ فکر کو جواز بنا کر مذہبی فسادات اور انتشار پھیلانے کی سازش کی جاتی ہے ،صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیفنس میں حضرت مصری شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع مزار اقدس پر پھولوں کی چادر پوشی اور فاتحہ خوانی کے بعد زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔شاداب رضا نے مزید کہا کہ تمام مکاتب فکرسے اپیل کرتے ہیں کہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے اخوت بھائی چارگی ،برداشت ودرگذر کو فروغ دیں ،بزرگان دین کی تعلیمات نے دنیا میں امن ومحبت ،رواداری برداشت کے فلسفے کو فروغ دیا ہے ،بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل پیر اہوکر ہی پاکستان کو اسلامی ویلفیئر اسٹیٹ بنایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے بزرگان دین کی تعلیمات کو سرکاری سطح پر فروغ دیا جائے ،ملک کو فلاحی ریاست بنانے اور غربت سے نجات کیلئے حکمرانوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں