ریجنٹ پلازہ ہوٹل کی عمارت ایس آئی یو ٹی کے حوالے

ریجنٹ پلازہ ہوٹل کی عمارت ایس آئی یو ٹی کے حوالے

کراچی(این این آئی)کراچی کے میں واقع ریجنٹ پلازہ ہوٹل کی عمارت سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن(ایس آئی یو ٹی)کے حوالے کر دی گئی ہے ۔

شارع فیصل پر واقع ہوٹل کی عمارت پر گزشتہ روز باقاعدہ ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ اسپتال کا بینر آویزاں کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب کراچی کا ایک بڑا ہوٹل بڑے اسپتال کی حیثیت سے کام کرے گا۔اسپتال میں سہولیات کی فراہمی کے آغاز کے حوالے سے ایس آئی یو ٹی نے فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ۔خیال رہے کہ اس ہوٹل کی خریداری کا معاملہ گزشتہ سال ستمبر میں سامنے آیا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں