ڈائریکٹر اسکول نے سیکرٹری ایجوکیشن کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

ڈائریکٹر اسکول نے سیکرٹری ایجوکیشن کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

کراچی (آن لائن) ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کراچی نے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کے احکامات بھی ہوا بھی اڑا دیئے ۔۔

سیکریٹری اسکول نے سنیارٹی پروٹیکشن کیلئے اساتذہ کی اسکروٹنی کی زیر التواء اپیلوں کو حل کرنے کے احکامات دیئے مگر ڈائریکٹر اسکول نے معاملہ کو تاحال آگے نہیں بڑھایا ،ایپکا کراچی ڈویژن نے پیر(آج) تک آرڈر جاری نہ کرنے پر10جولائی کو احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ۔ایپکاکے ہنگامی اجلاس میں نہال ہاشمی،حاجی عبدالرؤف ،سید جواد کاظم،محمد نسیم،محمد سلیم،راہب علی،عبدالرؤف روفی،شوکت پرویز،سید آصف علی سمیت اہم رہنما شریک ہوئے ۔ حاجی عبدالرؤف نے کہا کہ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کراچی نے تھوک کے حساب سے بغیر اسکروٹنی کمیٹی ٹیچرز کے سینیارٹی پروٹیکشن کے آڈر جاری کر دیے کافی عرصہ سے کلرکوں کی اپیلیں زیر التوا ء ہیں ۔قلب حسین ابڑو نے کہا کہ سیکرٹری ایجوکیشن کے احکامات کو بھی ہوامیں اڑا دیا گیا۔ اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا اگر ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کراچی نے آرڈر جاری نہ کیے گئے تو 10 جولائی کو احتجاجی دھرنا ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں