لاکھوں روپے کا غیرقانونی اسمگل ایرانی تیل ضبط

لاکھوں روپے کا غیرقانونی اسمگل ایرانی تیل ضبط

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ رینجرز، پولیس اور کسٹم نے ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 15 ملین روپے مالیت کا غیر قانونی اسمگل شدہ ایرانی تیل برآمد کر لیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔پاکستان رینجرز، سندھ پولیس اور کسٹم انفورسمنٹ کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر ناردرن بائی پاس پر واقع فاسٹ آئل بلوچ فلنگ اسٹیشن پر مشترکہ کارروائی کی گئی، مذکورہ فلنگ اسٹیشن کے لیے 5 ٹرکوں کے ذریعے 55ہزار لٹر غیرقانونی ایرانی تیل اسمگل کیا جا رہا تھا۔دوران کارروائی 100 سے زائد افراد کی جانب سے کسٹم حکام پر پتھراؤ بھی کیا گیا، پتھراؤ کے نتیجے میں ٹرک موقع سے فرار ہوگئے ۔پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور زیر زمین بنائے گئے ٹینکوں سے مطلوبہ غیر قانونی ایرانی تیل کو قانونی کارروائی کے لیے 5 آئل ٹینکرز کے ذریعے کسٹم کلکٹریٹ ہاؤس منتقل کیا جا رہا ہے ، غیرقانونی اسمگل شدہ ایرانی تیل کی قیمت تقریباً 15 ملین روپے بنتی ہے ۔پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے منشیات کی روک تھام اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، برآمد شدہ ایرانی تیل مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ترجمان نے عوام سے اپیل ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ کو دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں