مختلف علاقوں میںفراہمی و نکاسی آب کی متعدد شکایتوں کا ازالہ

 مختلف علاقوں میںفراہمی و نکاسی آب کی متعدد شکایتوں کا ازالہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)واٹر کارپوریشن کے عملے نے اتوار کوبھی شہر کے مختلف علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کی متعدد شکایتوں کا ازالہ کیا۔۔

 اس ضمن میں چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو کا کہنا تھا کہ جمشید ٹاؤن، جلال آباد، ناظم آباد، لانڈھی ٹاؤن، ایم اے جناح روڈ، سولجر بازار، نشتر پارک، یو سی 3 جعفر طیار سوسائٹی ملیر، یو سی 10 بھٹائی آباد، یو سی 2 شاہ فیصل ٹاؤن، کھوکھراپار ماڈل زون، کالاکوٹ لیاری ٹاؤن، نیو کراچی سائٹ، 7 ڈی سرجانی ٹاؤن، غریب شاہ روڈ لیاری ٹاؤن، یوسی 6 اور 7 بلدیا ٹاؤن، یوسی 2 اور یوسی 4 جہان آباد سائٹ ٹاؤن، خادم گوٹھ سہراب گوٹھ ٹاؤن،یوسی 1 پٹھان کالونی اور یوسی 7 سائٹ ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کھلے مین ہولز پر رنگ سلیب، کورز رکھ کر اور مختلف لائنوں کی ونچنگ کرکے سیوریج کے اوور فلو کا خاتمہ کیا گیا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی لائنوں میں موجود لیکیجز کی مرمت بھی کی گئی ہے ، علاوہ ازیں سی ای او واٹر کارپوریشن کی خصوصی ہدایت پر مختلف مساجد، امام بارگاہوں، مجالس گاہوں، سبیلوں اور جلوس کے راستوں پر نکاسی آب کی متعدد شکایتوں کا خاتمہ کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں