فضائی ٹکٹس پر ٹیکس ، ٹریول و ٹورازم انڈسٹری بحران کا شکار

فضائی ٹکٹس پر ٹیکس ، ٹریول و ٹورازم انڈسٹری بحران کا شکار

کراچی(آن لائن)ہوائی ٹکٹوں پر ٹیکس میں ہو شر با اضافے نے ٹریول و ٹوارزم انڈسٹری کو شدید بحران کا شکار کردیا ہے ، اس بحران کے ملکی معیشت پر شدید منفی اثرات مرتب ہونگے سیاحت کا شعبہ بھی متاثر ہوگا۔۔

 حکومت ٹیکسز کی پالیسی پر نظر ثانی کرے ۔ یہ بات گزشتہ روز ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے عہدیداروں کی اپنے دفتر میں پر یس کا نفرنس میں کہی۔ ٹریول ایجنٹس ایسوی ایشن کے مرکزی رہنما ندیم شریف، حنیف رینچ اور دیگر نے کہاکہ حکومتی اقدام سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ٹیکس سے صوبائی ٹیکسز کی وصولیابی بھی متاثر ہوگی۔ حالیہ بجٹ میں بیرون ملک ائر ٹکٹوں کی بلنگ پر اکانومی کلاس پر 150 فیصد اضافہ کیا ہے ۔ بزنس کلب اور فرسٹ کلاس پر 40 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ اس اضافے نے پاکستان کی ٹریول و نوارزم انڈسٹری کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ اضافہ ملک کی سفر و سیاحت کی صنعت کے لیے شدید خطرے کا باعث بنے گا۔ ایف ای ڈی میں اضافے سے ملکی معیشت پر سنگین نتائج برآمد ہونگے ۔ ندیم شریف نے کہاکہ ٹیکس میں اضافے سے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے لیے ریونیو جمع کر نادشوار ہوگا۔ پاکستان بھر کے ٹریول ایجنٹس اس وقت سراپا احتجاج ہیں۔ ان اقدامات سے ٹریول ایجنسی کے ڈیفالٹ ہونے کے امکانات ہیں۔ حنیف رینچ نے کہاکہ گزشتہ 5 روز میں ہو نیوالا تمام کام غیر قانونی ہے ، پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں