المصطفیٰ ویلفیئر میڈیکل سینٹر میں پولیو ورکرز میں سرٹیفکیٹ تقسیم

المصطفیٰ ویلفیئر میڈیکل سینٹر میں پولیو ورکرز میں سرٹیفکیٹ تقسیم

کراچی(این این آئی)ا لمصطفیٰ ویلفیئر میڈیکل سینٹر کی جانب سے غریب اور متوسط طبقے کے لیے بیماری سے آگاہی کیمپ اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے ۔

ان خیالات کا اظہار روٹری انٹرنیشنل کے نائب صدر ڈاکٹر ہنس ہرمل کاسٹن نے پولیو ورکرز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر سینٹر اور المصطفیٰ سوسائٹی کی جانب سے دکھی انسانیت کی خدمت ایک اچھا اقدام ہے ۔روٹری انٹرنیشنل بھی المصطفیٰ ویلفیئر میڈیکل سینٹر کے اشتراک سے وقتا فوقتا فری میڈیکل کیمپ اورآگاہی کے لیے ورک شاپ کرواتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں