منعم ظفر خان نے منصورہ اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

منعم ظفر خان نے منصورہ اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

کراچی(آن لائن)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کے ہمراہ منصورہ اسپورٹس کمپلیکس اور اپنا لیاقت آباد انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن اسحاق تیموری، امیر جماعت اسلامی گلبرگ وسطی فاروق نعمت اللہ، کوآرڈینٹر صغیر احمد انصاری، انور جمال، متعلقہ یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین، قومی کرکٹر میر حمزہ، میونسپل کمشنر دریاخان پتافی، ڈائریکٹر ایڈمن فیض احمد، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی، ڈائریکٹرانفارمیشن فہیم مصطفی و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے یونین کمیٹی نمبر 02 لیاقت آباد ٹاون میں اسپورٹس کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی نے اپنی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے نمائندے منتخب کئے جو امانت اور دیانت کے حوالے سے اپنا ایک مقام رکھتے ہیں، امانت، دیانت اور خدمت جماعت اسلامی کا اثاثہ ہے ، ہمارا وژن شہر کراچی کو ترقی دینا اور اس شہر کو آ گے بڑھانا ہے ۔چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے کہا کہ آج ہم جس اسپو رٹس کمپلیکس میں کھڑے ہیں یہاں کچرے کے انبار ہوا کرتے تھے لوگوں کا یہاں سے گزرنا مشکل تھا، لیکن علاقہ مکینوں کے تعاون سے ہم نے اس کا نقشہ تبدیل کردیا اور آج ہم اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کررہے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے بعد کرکٹ کے فروغ کے ساتھ نیا ٹیلنٹ ابھر کے سامنے آئے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں