لاڑکانہ:ڈپٹی کمشنر کا غیر قانونی بلڈ بینکوں اتائیوں کے کلینکس کیخلاف کارروائی کا حکم

لاڑکانہ:ڈپٹی کمشنر کا غیر قانونی بلڈ بینکوں اتائیوں کے کلینکس کیخلاف کارروائی کا حکم

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا نے محکمہ صحت کے حکام کو ضلع میں کام کرنے والے غیر قانونی بلڈ بینکوں اور اتائیوں کے کلینکس کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

 یہ حکم انہوں نے ڈی سی آفس میں محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا ، جس میں مختلف افسران نے اب تک کی گئی کارروائیوں کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے مزید کہا کہ غریب اور نادار لوگوں کو مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں سے صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں، ضلع میں کسی بھی غیر قانونی بلڈ بینک یا اتائی کے کلینک کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں