سرعام گٹکاماوا کی فروخت جاری ٹاسک فورس بھی بے بس
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں سرعام گٹکاماوافروخت ہونے لگا،پولیس نے اعلی عدلیہ کے احکامات ہوا میں اڑادیے ،تھانہ اتحاد ٹاون کی حدود میں سرعام گٹکا ماوا فروخت ہونے لگا۔
گلشن غازی موڑ،این فائیواسٹار،قائم خانی چوک پر بھی گٹکے ماوا کی فروخت جاری ہے ۔بلدیہ ٹاون میں گٹکاماوا ڈیلرز کے نام سے گٹکا فروخت ہونے لگا،کیماڑی گٹکا ماوا کا گڑھ بن گیا ہے ،سرعام گٹکاماوافروخت ہونے لگا،انسداد گٹکاماواٹاسک فورس بھی گٹکاماوامافیا کے آگے بے بس ہے ۔