مون سون :کے الیکٹرک کے تحت فرنٹ لائن ورکرز کی تربیت

کراچی(سٹی ڈیسک)مون سون کی تیاریاں جاری رکھتے ہوئے کے الیکٹرک نے ایمرجنسی رسپانس ایمبولینس سروسز کے 150 فرنٹ لائن ورکرز کو ٹریننگ فراہم کرنے کے ساتھ ریسکیو 1122، چھیپا اور فلاحی تنظیم سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ، المصطفیٰ اور پی اے ایل ایس ریسکیو میں 800 رین سیفٹی گیئر سیٹ بھی تقسیم کیے ۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن سمیت مختلف فلاحی اداروں،شہری خدمات کیلئے کے الیکٹرک باقاعدگی سے تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ایسی سرگرمیاں منعقد کرتی ہے ، تاکہ فرنٹ لائن ایمرجنسی ورکرز مون سون کے موسم کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں ۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے تعاون سے مختلف سماجی تنظیموں اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سمیت ایمرجنسی رسپانس اور CPR ٹریننگ کا بھی انعقاد کیا گیا تاکہ شہریوں کی بھرپور خدمت کی جا سکے ۔