جام نواز علی:چکی مالک سے 3لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

جام نواز علی:چکی مالک سے 3لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

جام نواز علی (نمائندہ دنیا ) نواں آباد میں جھول روڈ پر تین مسلح ملزمان سیٹھ آسن داس کی آٹا چکی میں داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر تین لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔

مقامی صحافیوں کی جانب سے رابطہ کرنے پر چکی مالک نے بتایا کہ میرے بیٹے راجیش کمار کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے ، جس کی اطلاع نواں آباد پولیس اسٹیشن میں دے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او نواں آباد نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں